مزید خبریں

پختونخوا: وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ ماہانا دینے کی منظوری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کابینہ نے صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی مراعات اور الاؤنسز میں اضافہ کی منظوری دے دی۔ صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کو ماہانہ بنیادوں پر کرائے کی مد میں 70 ہزار کی بجائے2 لاکھ روپے ادا
کیے جائیں گے جن کا تعلق پشاور سے نہیں اور وہ کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا کہ یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی بھی اس 2 لاکھ روپے میں شامل ہوگی۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق وزرا کیلیے یہ اضافہ گھروں کے کرایوں میں اضافہ کی وجہ سے کیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنروں کو فراہم کیا جانے والا فنڈ خفیہ نہیں بلکہ بینک کے ذریعے فراہم کیاجائے گا جس کا آڈٹ بھی ہوگا۔