مزید خبریں

ٹنڈوآدم،سرکاری درسگاہ میںلگے درختوںوجھاڑیوںمیںآگ بھڑک اٹھی

ٹنڈوآدم(نمائندہ جسارت ) ٹنڈوآدم کی سرکاری درسگاہ میں عام افراد کی آمدورفت روکنے کیلیے لگائے گئے درخت اور جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، بجلی کے میٹر اور تاریں جل گئیں، فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پایا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سرسید ہائی اسکول انتظامیہ کی طرف سے اسکول میں عام افراد کی آمدورفت روکنے کیلیے اگائے گئے درخت اور کانٹوں سے بھرے پودوں میں گزشتہ روز شرپسند افراد کی طرف سے مبینہ طور پر آگ لگادی گئی جسکی وجہ سے درختوں اور پودوں کے ساتھ ساتھ بجلی کے میٹر اور تاریں بھی جل گئیں آگ کے بلند ہوتے شعلوں کو دیکھ کر مقامی افراد نے فائر بریگیڈ عملے کو کال کی جس پر فائر ٹینڈرز نے جائے واقعہ پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فائر بریگیڈ عملے کی بروقت کارروائی کے سبب اسکول کے کمرے اور عمارت جلنے سے محفوظ رہی۔