مزید خبریں

جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ ہے،عبدالقدوس احمدانی

بدین(نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر گندم خریداری ،باردانہ کی غیرمنصفانہ تقسیم زرعی اجناس کی بے قدری اورکسانوں کے مطالبات کے حق میں جماعت اسلامی کے تحت بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا گیا کسانوں سے رابطہ اوران کے مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس احمدانی اور جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیرسندھ آبادگار بورڈ ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری سید علی مردان شاہ گیلانی نے گندم خریداری باردانہ کی منصفانہ تقسیم سے لیکرکاشتکاروں کے ساتھ ناانصافی سندھ اورزراعت دشمنی ہے۔جماعت اسلامی کاشتکاروں کے ساتھ ہے ان کے ساتھ حکومت کے ناروا سلوک اورزراعت دشمنی کے خلاف ہرفورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ اس موقع پر اللہ بچایو ہالیپوٹہ غلام رسول احمدانی عبدالکریم بلیدی مولانا علی گل و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔