مزید خبریں

سکھر، مفتی محمد یوسف مزاری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ

سکھر(نمائندہ جسارت) مفتی محمد یوسف مزاری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس میں گورنمنٹ سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ آباد گاروں کو میرٹ پر باردانہ دیا جائے ، گندم کا اصل ریٹ جو گورنمنٹ نے مقرر کیا ہے اس پر کسانوں سے گندم خریدی جائے ، ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ، اس موقع پر جہانگیر حسین انصاری ، عبد الجبار سومرو ، منٹھار علی مہر ، عبد الجبار آرائیں ، حافظ مولا بخش مزاری ، احمد خان گڈانی ، غلام قادر سیٹھار اور حاکم علی شیخ موجود تھے۔