مزید خبریں

میرپورخاص،آڑھتیان الیکشن، جان محمد بلوچ پینل نے میدان مارلیا

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) نیو سبزی فروٹ منڈی کے آڑھتیان کے الیکشن میں جان محمد بلوچ پینل نے میدان مار لیا، مدمقال منوببن قریشی پینل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، انتخابات الیکشن کمیٹی کے سربراہ خدا داد اور کمیٹی اراکین کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ نیو سبزی فروٹ منڈی آڑھتیان کے انتخابات الیکشن کمیٹی خدا داد بلوچ، پیر عبدالغفار شاہ اور محمد اسلم قریشی کی نگرانی میں منعقد ہوئے انتخاب میں دو پینل جان محمد بلوچ پینل اور منوببن قریشی مدمقابل تھے انتخابات میں کل 59 رجسٹرڈ ووٹرز نے حصہ لیا ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیٹی کی نگرانی اور پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد الیکشن کمیٹی کے سربراہ خدا داد بلوچ نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا نتائج کے مطابق جان محمد بلوچ پینل نے 33 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ مدمقابل پینل 26 ووٹ حاصل کر سکا انتخابات میں کامیابی کے بعد جان محمد بلوچ پینل نے جیت کی خوشی میں جشن منایا بھنگڑے ڈالے ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور کامیاب عہدیداروں کو ہار پہنائے۔