مزید خبریں

موئن جودڑوپرمختلف مختلف ممالک کے سیاحوں کی آمد

باڈہ (نمائندہ جسارت) سندھ کے قدیمی تہذیبی آثار موئن جو دڑو پر امریکا، آسٹریلیا، فلپائن اور پولینڈ کے سیاحوں کا ایک ساتھ دورہ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا، آسٹریلیا، فلپائن اور پولینڈ کے سیاحتی وفد نے سندھ کے قدیمی اور تہذیبی ورثے موئن جو دڑو کا دورہ کیا۔ وفد نے اسٹوپا، گریٹ باتھ، ڈی کے ایریا، میوزیم اور دیگر قدیمی جگہوں کا دورہ کیا۔ موئن جو دڑو پر مقرر گائیڈ جاوید شیخ نے سیاحتی وفد کو آثاروں کے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقعے پر سیاحوں کا کہنا تھا کے موئن جو دڑو گھومنے کا ہمارہ سپنا تھا جو پورا ہوا ہے۔ قدیم زمانے کے لوگ مہذب اور سمجھدار تھے جنہوں نے رہنے کے لیے اتنی کشادہ گلیاں اور گھر بنائے کے دیکھنے والوں کی عقل تھم جائے۔ انہوں نے مزید کہا کے سندھ کے لوگ امن پسند اور فروغ دل ہیں جن کا مثال دنیا میں دیا جاتا ہے یہاں گھوم کر کافی مزا آیا دیگر سیاحوں کو بھی ہم کہنا چاہیں گے کہ موئن جو دڑو کا دورہ ضرور کریں۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی۔