مزید خبریں

مدینہ المنورہ اسلامک یونیورسٹی میں سالانہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

سعودی عرب میں مدینہ المنورہ اسلامک یونیورسٹی میں سالانہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلباء کی جانب سے ثقافتی اسٹالز سجائے گئے ہیں۔ مدینہ المنورہ کی اسلامک یونیورسٹی میں 90 سے زائد ممالک کے طلباء زیر تعلیم ہیں۔ جن کی جانب سے ہرسال کی طرح اس برس بھی ثقافتی فیسٹیول سجایا گیا ہے۔ جس میں طلباء اپنے ممالک کے ثقافتی رنگوں سے مزین اسٹالزلگاتے ہیں۔ پاکستانی طلباء کی جانب سے بھی پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافتی رنگوں پر مبنی اسٹال سجایا گیا ہے جو فیسٹیول میں شریک افراد کی توجہ کا مرکز ہے۔ جس پر شرکاء کی پاکستانی کھانوں سے تواضع بھی کی جاتی ہے۔ اس موقعہ پر مدینہ اسلامک یونیورسٹی کے پاکستانی طالب علم عبدالسلام جمالی نے قومی گیت گا کر سماں باندھ دیا۔ جسے سننے والوں نے خوب پسند کیا۔