مزید خبریں

کالج آف فزیشن اینڈ سرجن: ڈاکٹرتعظیم حسین کواعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

سعودی عرب کی معروف ادبی اور سماجی شخصیت ڈاکٹر تعظیم حسین کو ان کی اعلی کارکردگی پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ عابد شمعون چاند کے مطابق کالج آف فزیشن سرجن کے صدر ڈاکٹر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اعزازی ریجنل ڈائریکٹر برائے سعودی عرب ڈاکٹر تعظیم حسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ اور کالج کی ھسٹری بک سے نوازا۔ اس موقع پر ڈاکٹر تعظیم حسین نے کہا کہ کالج آف فزیشن سرجن پاکستان پروفیسر خالد مسعود گوندل اور پروفیسر شعیب شفیع کی مدبرانہ، مخلصانہ اور فراست سے بھرپور قیادت میں مسلسل عالمی دنیا میں شہرت اور اعلی مقام حاصل کر رھاھے ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر عامر زمان بھی تقریب میں موجود تھے۔پروفیسر خالد مسعود گوندل نے سعودی عرب میی ڈاکٹرز کے بہتر مستقبل کی حکمت عملی اور امتحانات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تقریب کے آخر میں ڈاکٹر تعظیم حسین نے اعزازی شیلڈ دینے پر کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کی منجمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب میں اپنی بے لوث خدمات کی یقین دہانی کروائی۔