مزید خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائر فورس کے قافلے پر حملہ، فوجی ہلاک

پونچھ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائر فورس کے قافلے پر حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پونچھ میں بھارتی ائرفورس کے قافلے پرگزشتہ رات حملہ ہوا۔ حملے کے بعد ضلع پونچھ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ قابض بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے اطراف کے علاقوں کا محاصرہ کر کے آنے جانے والوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔