مزید خبریں

ـ2050 ء تک 60 برس سے زائد عمر افراد کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے عمر رسیدہ آبادی سے متعلق پالیسی رپورٹ جاری کردی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ترقی پزیر ایشیائی ممالک میں معمر افراد کو کم پنشن، صحت اور سماجی تنہائی کے چیلنجوں کا سامنا ہے جب کہ ترقی پزیر ایشیائی ممالک عمر رسیدہ آبادی کے چیلنجوں کے لیے تیار نہیں۔اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق ترقی پزیر ایشیائی اور پیسیفک ممالک میں بزرگ افراد تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور 26 سالوں میں بزرگ افراد کی تعداد میں دْگنا اضافہ ہو جائے گا۔ 2050 ء تک 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 1.2 ارب ہو جائے گی۔