مزید خبریں

آزاد کشمیر میں ایف سی کو 3ماہ کے لیے تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے ایف سی کو 3 ماہ کے لیے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے، چینی باشندوں اوربجلی گھروں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایف سی کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی اجازت دے دی ہے جب کہ آزاد
کشمیرحکومت نے پولیس کی معاونت کے لیے ایف سی کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔ آزاد کشمیر حکومت نے امن اومان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے ایف سی کی خدمات مانگیں تھیں، چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقنی بنانے کے لیے ایف سی تعینات ہوگی۔ نیلم جہلم، منگلا اور گل پور پاور ہاوسز کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے ایف سی تعینات ہوگی تاہم آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے6 پلاٹونز تعینات کیے جائیں گے جب کہ آزاد کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی 3 ماہ کے لیے ہوگی۔
ایف سی