مزید خبریں

بشریٰ بی بی کی نیب طلبی نوٹس چیلنج کیس‘ آج سماعت کیلیے مقرر

َّٓٓاسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ سے متعلق نیب کی نئی انکوائری میں طلبی نوٹس کے خلاف دائر درخواست آج سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔چیف جسٹس اسلا م آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کل درخواست پر سماعت کریں گے، اپیل میں چیئرمین نیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کودرخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سابق خاتون اول ے توشہ خانہ سے
متعلق قومی احتساب بیورو کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس بیرسٹر سلمان صفدر ، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے چیلنج کیا۔انہوں نے درخواست میں پٹیشن کے فیصلے تک نیب کال اپ نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔