مزید خبریں

پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس‘آرمی چیف کا کلیدی خطاب

اسلام آباد (صباح نیوز)نیشنل ڈیفنس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا۔نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں
موجود تھے، اس کے علاوہ کانفرنس میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برطانیہ کے موجودہ اور نامزد چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی اور دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاک برطانیہ استحکام کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم دفاعی اور سیکورٹی ڈائیلاگ ہے، کانفرنس باری باری پاکستان اور برطانیہ میں منعقد ہوتی ہے۔کانفرنس کے لیے برطانیہ کا 30رکنی وفد 29اپریل سے 3 مئی تک پاکستان کے دورے پر ہے ، برطانوی وفد کی قیادت اسٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کر رہے ہیں، کانفرنس میں عالمی، قومی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے اثرات پر مباحثہ ہوگا۔