مزید خبریں

وفاقی وزیر داخلہ کاپا کستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹل گارڈز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے، انسداد سمگلنگ کے لئے کوسٹل گارڈز کو اہم کردار اداکرنا ہے۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے بدھ کو پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ کیا۔ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈئر غلام عباس نے وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا۔وفاقی وزیر سے
پاکستان کوسٹ گارڈز کے افسران کا تعارف کرایا گیا۔ وزیرداخلہ نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی یادگار شہدا پر حاضری دی ، پھول رکھے ، فاتحہ خوانی کی اور شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پا کستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کوسٹل گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا، کوسٹل ایریاز سے سمگلنگ روکنے کے لئے کوسٹل گارڈز کو مزید متحرک کردار کرنا ہے۔ بعد ازاں وزیرداخلہ کی زیر صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ،کوسٹ گارڈز کے اعلی حکام اور افسران نے بھی شرکت کی۔