مزید خبریں

پولیوخاتمے کی مہم کو ہرصورت کامیاب بنایاجائیگا،ڈی سی لاڑکانہ

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے تاکہ ضلع کے 5 سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔ یہ بیان انہوں نے آج اپنے دفتر میں پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام نے ڈی سی لاڑکانہ کو پولیو مہم کے بارے میں بریفنگ دی۔ مہم کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے عملداروں کو ہدایت دی کہ وہ پسماندہ علاقوں میں خصوصی ٹیمیں بھیج کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں۔ مہم کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ کوئی بچہ پیچھے نہ رہے۔اجلاس میں ڈی ایچ او لاڑکانہ، اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ، پی پی ایچ آئی کے افسران، ضلعی پولیو افسران، ای پی آئی کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔