مزید خبریں

ڈی سی لاڑکانہ کی غیرقانونی بلڈ بینکوںکیخلاف کارروائی کی ہدایت

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے محکمہ صحت لاڑکانہ کے ضلعی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرائیویٹ ڈاکٹروں، غیر قانونی بلڈ بینکوں اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں۔ اس سلسلے میں ڈی سی لاڑکانہ کی صدارت میں محکمہ صحت کے افسران نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں انہیں ڈی ایچ او لاڑکانہ ڈاکٹر شوکت علی ابڑو، چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال لاڑکانہ کے ایم ایس اور اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم کے افسران نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈی سی لاڑکانہ نے ضلع میں کام کرنے والے غیر قانونی بلڈ بینکوں، پرائیویٹ ڈاکٹروں، غیر قانونی میڈیکل اسٹورز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بند کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ضلع لاڑکانہ کے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔