مزید خبریں

حیسکو کی نا اہلی کے باعث کئی صنعتیں منتقل ہوچکی ہیںِعقیل احمد خان

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حیسکوکے ناقص ٹرانسفارمرشہریوں کیلئے وبال جا ن بن گئے ہیں لیاقت کالونی بازار میں آئے روز ٹرانسفارمر جلنے سے شعلے گرنے سے کاروبار کرنے والے تاجر وں کی املاک جلنے سے انہیں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے حیسکو چیف نے حیسکو کے بوسیدہ نظام کی درستگی میں کوئی کردار ادا نہ کرسکے۔ حکمران جس طرح عوام کو تعلیم، صحت،روزگار اور چھت جیسی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں، اسی طرح بجلی جیسی سہولتیں بھی ناپیدہوچکی ہیں۔حیدرآباد صنعتی شہر ہے جس میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کئی صنعتی یونٹس بند ہو چکے ہیں اور ہزاروں مزدور بےروزگار ہوگئے ہیں۔صارفین پر لوڈشیڈنگ، اووربلنگ اور زائد یونٹس کا عذاب مسلط کیا ہوا ہے وفاقی و صوبائی حکومتیں عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔حیسکو کی ناقص منصوبہ بندی اور پالیسیوں کے
باعث شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ظلم ناانصافی، اور حیسکو مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔