مزید خبریں

بشری بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست کی سماعت

اسلام آباد( آن لائن)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت
کے دوران وکیل عثمان گل کی دوبارہ غیر حاضری پر عدالت برہم ہو گئی اورجسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی یہ کوئی بنیاد نہیں، آخری موقع دے رہا ہوں، آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیںگے،انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روزدیے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کی دوبارہ غیر حاضری پر عدالت برہم ہو گئی۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ پھر کہہ رہا ہوں دونوں اطراف سے عدالت کیساتھ سیاست چل رہی ہے،اسٹیٹ کونسل نے کہاکہ فریقین کی استدعا ہے کہ مزید کچھ دن کا وقت دیا جائے،ہماری بات چیت چل رہی ہے، امید ہے جلد راضی نامہ ہو جائے گا۔جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ عدالت کیس کے زیرالتوا ہونے سے متعلق فکر مندہے،عدالت نے کہاکہ یہ رٹ فائل کرتے ہیں جب دیکھتے ہیں ریلیف ملنے لگا ہے تو کھیل شروع کردیتے ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ لوگ بھی کچھ کم نہیں ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت مئی تک ملتوی کردی