مزید خبریں

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن اسپتال لاہورکا دورہ کیا اور اسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔ چلڈرن اسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنا نے کا اعلان کیا اور فنڈز کے اجراءاور جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں چلڈرن
اسپتال بنانے اور چلڈرن اسپتال لاہور سے لنک کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبائی وزرا کو چلڈرن اسپتال کا متواتر وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسلامک (ایڈ) یو کے اوریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکے درمیان کالج بلاک کے قیام کے لیے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، وی سی ڈاکٹر مسعود صادق اور چیئرمین اسلامک (ایڈ) محمودالحسن نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسلامک (ایڈ) یو کے اشتراک پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈے کئیر سنٹر کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر بچوں کو پیار کیا اور پھول پیش کئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈے کیئر سینٹر کے سٹاف کو بچوں کا بہت خیال رکھنے کی ہدایت کی اور سٹاف کے ساتھ تصویر بھی بنوائی ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن اینڈوکرنالوجی وارڈ اور نومولود بچوں کے وارڈ کا بھی دورہ کیا اور والدین سے بات چیت کی۔