مزید خبریں

جائیداد کے تنازع میں دو گروہوں میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے صنعتی علاقے میں جائیداد کے تنازع میں دو گروہوں میں تصادم،گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔سائٹ ایریا حیدرآباد میں جائیداد کے تنازع پر رشتے داروں کے دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص نظیر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد شاہد نظیر ولد عید نظیر ،محمد نظیر ولد گل نظیر ، ویل نظیر ولد گل نظیر
زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال میں داخل کرادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔