مزید خبریں

پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کی اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، یہ فیصلہ وزیراعظم نے دوستوں کی مشاورت سے کیا،اسحاق ڈار کو اتحادیوں سے مشاورت
کے بعد نائب وزیراعظم بنایا گیا ہے، مختلف اوقات میں ملک میں نائب وزیراعظم تعینات کیے گئے، آج بھی دنیا کے دس سے زائد ممالک میں وزرائے خارجہ کے پاس نائب وزیراعظم کا عہدہ موجود ہے،نائب وزیراعظم کے پاس اختیار اور طاقت وزیراعظم کا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار بطور نائب وزیراعظم کوئی تنخواہ یا الاو¿نسز نہیں لیں گے، وزیر خارجہ بیرون ممالک میں ملک کی نمائندگی کرتے ہیں یہ رواج رہا ہے۔