مزید خبریں

کراچی، انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

کراچی (آن لائن)کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، 18 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول میں بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے۔ اس موقع پر ڈی سی ساو¿تھ الطاف ساریو بھی ان کے ساتھ تھے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں 18
لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے، والدین سے اس سلسلے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے، پولیو فری معاشرہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال کی جہاں تک مجھے اطلاعات ہیں وہاں مریض دور سے آتے ہیں،وہاں جو سہولتیں موجود نہیں اس کا علم مجھے نہیں،مجھے یہی اطلاعات ہیں کہ جناح اسپتال کی صورتحال ٹھیک ہے،میئر کراچی کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال میں ای سی جی مشینز اگر خراب ہیں تو سامنے ہی این آئی سی وی ڈی موجود ہے، پھر بھی ہیلتھ سیکرٹری سے بات کروں گا کہ وہ اس معاملے کو چیک کریں۔