مزید خبریں

فورزا ایف سی نے فٹسال قومی کپ کراچی ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فورزا ایف سی نے فٹسال قومی کپ کراچی ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فورزا ایف سی اور عبدل ایف سی نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔3-3 کی برابری کے میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ فورزا کی جانب سے علی ریاض اور عریز نے گول کیے جبکہ عبدالمجید ایف سی کی جانب سے عالمگیر غازی، کلیم اللہ اور تاج شمس نے گول کیے۔ فاتح ٹیم جولائی میں نیشنل فائنل کھیلے گی ۔کراچی کے مقامی اسپورٹس ایرینا میں فائنل میں عبدل ایف سی اور فروزا ایف سی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جو مقررہ وقت تک 3-3 گول سے برابر رہا ۔فروزا کے علی ریاض نے 2، عارض نے ایک گول کیا، عبدال ایف سی کے کلیم اللہ، شمس اور عالمگیر نے ایک، ایک گول کیا ۔مقابلہ برابر ہونے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر عبدل ایف سی ایک گول کرسکی جب کہ فروزا نے مزید 4 گول داغ کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔