مزید خبریں

حب ریلی پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں جیاند ہوت فاتح قرار

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)حب ریلی کراس کو نیا چیمپئن مل گیا ، پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں جیاند ہوت فاتح قرار پائے۔حب ریلی کراس میں پاکستان سے 54ریسرز ایکشن میں دکھائی دیے ، بلوچستان کے جیاند ہوت نے 34منٹ18 سیکنڈ میں ریس مکمل کی، خواجہ تیمور 27 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ صاحبزادہ سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔نادر مگسی گاڑی خراب ہونے کے باعث ریس مکمل نہ کرسکے۔ویمنز کیٹیگری میں دینا پٹیل نے ٹائٹل کا دفاع کیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 37منٹ میںطے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔گورنر بلوچستان عبدالولی محمد کاکڑ نے جیتنے والے ڈرائیوز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ دریں اثنا چیئرمین چیئرمین مونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ جان شیر بلوچ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ حب میں کھیلوں کے انعقاد سے علاقے کو پذیرائی اور نوجوانوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ۔ ڈسٹرکٹ حب میں جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد پر ضلعی انتظامیہ حب اور حب جیب ریلی چیف آرگنائزر سجاعت شیروانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔