مزید خبریں

اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)اسکواش کے میدان سے پاکستان کیلئے اچھی خبر آنا شروع ہوگئیں ہیں۔ پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکا میں منعقدہ روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ہیوسٹن اسکواش کلب کے چیئرمین جہانزیب خان کے مطابق 5روز تک ہیوسٹن اسکواش کلب میں کھیلے جانیوالے ایونٹ میں دنیا سے اسکواش کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پاکستان کے 19سالہ اشہب عرفان نے 9 ہزار ڈالرز ٹورنامنٹ کے فائنل میں میکسیکوکے گومز ڈومنگیوز کو اپنے شانداد کھیل کی بدولت 1-3سے شکست دی۔ پاکستانی پلیئرزنے فائنل 10-12، 4-11، 11-9اور 9-11سے اپنے نام کیا۔ جہانزیب خان نے بتایا کہ اشہب عرفان پاکستان سے بابر پی ایس اے ٹاٹل جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہیں ہیوسٹن اسکواش کلب بھرپور سپورٹ کر رہا ہے اور انہیں بے حد خوشی ہے کہ نوجوان اسکواش کھلاڑی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔