مزید خبریں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹرافی 3 روزہ قیام کے بعد بھارت روانہ

لاہور (نمائندہ خصوصی) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان میں 3 روز جلوہ گر ہوئے کے بعد بھارت روانہ ہوگئی۔ پاکستان میں قیام کے دوران اسلام آباد, ایبٹ آباد اور لاہور میں رونمائی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر قذافی کرکٹ اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس روم میں صحافیوں کو انفرادی طور پر پوز بنانے کی دعوت بھی دی گئی۔ آئی سی سی کے نمائندے نے بہترین انتظامات پرپاکستان کرکٹ بورڈ، راولپنڈی، ایبٹ آباد اور لاہور کی مقامی انتظامیہ کا شکریہ اد ا کیا۔