مزید خبریں

منظم ہو کر سندھ کے وسائل کی حفاظت جدوجہد کرنا ہو گی، خادم ٹالپور

بدین (نمائندہ جسارت) عوامی جمہوری پارٹی کے بانی رکن اور زمانہ آمریت میں عوامی تحریک کے سرگرم رہنما نامور سماجی علمی ادبی شخصیت خادم ٹالپور عوامی جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر منتخب ہونے پر سیاسی، سماجی، علمی، ادبی شخصیات کی جانب سے خادم ٹالپور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سندھ کے نامور انقلابی اور مزاحمتی شاعر حافظ نظامانی، ڈاکٹر آکاش انصاری، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ امیر آزاد پھنور، پروفیسر شرف الدین ٹالپور، پروفیسر ڈاکٹر طفیل احمد چانڈیو، پروفیسر اسماعیل میمن، آصف نقاش، ڈاکٹر فضل وھڑو، دلبر خواجہ، ایڈووکیٹ رام کولہی، عاشق حسین خواجہ ، کامریڈ میر بلیدی ، مصطفی جمالی ، وسیم ملاح اور دیگر نے نومنتخب مرکزی صدر عوامی جمہوری پارٹی خادم ٹالپور کی سیاسی، سماجی، علمی، ادبی خدمات سندھ اور عوامی حقوق کے لیے طویل جدوجہد ضیا آمریت میں بحال جمہوریت تحریک میں سرگرم کردار کے علاوہ سماجی علمی ادبی میدان میں خدمات پر خراج تحسین کیا۔ اس موقع پر صدر عوامی جمہوری پارٹی خادم ٹالپور نے کہا کہ آج عوام غربت، بے روزگاری، مہنگائی سمیت دیگر مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں، سندھ پر قبضہ مافیا، بھتا خور، منشیات فروش اور کرپٹ ٹولہ قابض ہے جس کے لیے ہمیں منظم ہو کر اپنے حقوق سندھ کی معدنیات، مٹی اور دیگر وسائل کی حفاظت کے لیے جدوجہد کا آغاز کرنا ہو گا جس کے لیے عوام اور جمہوریت دوست طاقتوں کو متحد ہو کر بھرپور عوامی قوت سے اپنے حقوق کے لیے میدان میں اُترنا ہو گا۔