مزید خبریں

ڈگری : نشئی شوہر نے بیوی کو تشدد کے بعد قتل کر دیا

ڈگری (نمائندہ جسارت) گاؤں صوفی آباد گوٹھ عبدالحمید مہر میں 5 بچوں کی ماں کو اس کے نشئی شوہر نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ورثاء کی تھانے میں دی گئی درخواست کے مطابق 5 بچوں کی ماں مسمات نسرین گھروں میں کام کاج کرکے گھر کا خرچ پورا کرتی تھی، اس کا شوہر نواز منگنہار نشے کا عادی اور کوئی کام نہ کرتا تھا، آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ گزشتہ رات نوازمنگنہار نے نسرین کو تشدد کا نشانہ بنایا، نسرین زخمی حالت میں اپنے والدین کے گھر گائوں چلی گئی، جہاں صبح نوازمنگنہار نسرین کے والدین کے گھر صوفی آباد پہنچا اور پھر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث نسرین زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔