مزید خبریں

چیئرمین پی اے سی کےلیے نام پر پی ٹی آئی میں لڑائی شدت اختیار کر گئی

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے انتخاب کے معاملے پر تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی میں شدت گئی ، تحریک انصاف کا چیئرمین پی اے سی کے لیے اسپیکر کو نام دینے کا دعویٰ بھی بے بنیاد نکلا۔چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے انتخاب کے معاملے پر تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی میں شدت آگئی ہے ، تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے لیے سپیکر کو نام دینے کا دعویٰ بھی بے بنیاد نکلا ہے ذرائع سپیکر آفس کے
مطابق ابھی تک اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کے لیے تحریری طور پر کوئی نام نہیں دیا ، پہلے اپوزیشن رہنماو¿ں نے ہمیں شیر افضل مروت پھر صاحبزادہ حامد رضا کے ناموں بارے زبانی بتایا تھا جبکہ سپیکر آفس کی جانب سے اپوزیشن سے کہا ہے کہ وہ پہلے خود اتفاق رائے پیدا کریں اور تحریری طور پر نام سپیکر کو بھجوائے جائیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نام آنے کی صورت میں سپیکر تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے فیصلہ کرینگے تاہم اندرونی اختلافات کے باعث اپوزیشن چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے نام پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکی جبکہ ترجمان قومی اسمبلی نے بھی تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن نے ابھی تک سپیکر کو کوئی نام ابھی تک نہیں دیا۔