مزید خبریں

حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے تک کی کمی آگئی،ڈاکٹر عطا الرحمن

اسلام آباد(آن لائن) سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے کہاہے کہ گزشتہ سال کے مقاملے میں حج اخراجات میں 1لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے تاہم اب بھی فریضہ حج کی ادائیگی کے اخراجات زیادہ ہیں جس کو مذید کم کرنے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ اس بار عازمین کو پاکستان میں ہی موبائل سم اور ایک رنگ کے بیگز اور بیلٹ فراہم کیے جائیں گے ،تما م عازمین کے ساتھ سعودی عرب میں موبائل ایپ کے زریعے مکمل رابطہ رہے گا۔سوموار کے روز وزارت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ میڈیا پر حج کے متعلق چلنے والی خبروں سے حوصلہ افزائی ملتی ہے جبکہ کچھ خبروں سے لگتا ہے کہ ہم بروقت اپنا پیغام عازمین تک نہیں پہنچا پائے ہیں، انہوں نے کہاکہ حج پالیسی بننے کے بعد حج کے حوالے خبریں چلنا شروع ہوئی اس وزارت کی بڑی ذمہ داری حج ہے جبکہ بین المذاہب ہم آہنگی پر بھی کام کررہے ہیں ،انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ حج اخراجات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ حاجیوں کو اچھی رہائش ،ٹرانسپورٹ اور خوراک مہیا کر سکیں ۔انہوںنے کہاکہ وفاقی کابینہ نے نومبر میں حج پالیسی کی منظوری دی جبکہ امسال1 لاکھ 80 ہزار کا حج کوٹہ ہمیں ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حج اخراجات میں اضافے کی وجہ سے اس بار بھی حجاج کی تعداد کم رہی اورآخری تاریخ کے بعد ہم نے مذید 7 دن کی توسیع کردی تھی