مزید خبریں

عدالت سے خطرناک دہشتگرد کو 14 سال قید بامشقت کی سزا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے افغانستان میں را سے تربیت حاصل کرنے والے خطرناک دہشتگرد کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔مجرم منیر ابڑو کو سینٹرل جیل میں قائم اے ٹی سی کے جج نے جرم ثابت ہونے پر 14سال کی سزا سنائی۔ مجرم دہشتگرد کو 15 فروری 2023 کو سی ٹی ڈی حیدرآباد نے جامشورو سے ریلوے کی پٹڑیوں،ٹرانسمیشن لائن کو دھماکوں سے اڑانے اور چائنیز باشندوں پر حملے سمیت دیگر دہشتگردی کی کاروائیوں میں مطلوب ہونے پر گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد، بم بنانے کا
سامان برآمد کیا تھا۔ سزا یافتہ دہشتگرد منیر ابڑو کا کالعدم تنظیم ایس آ ر اے نامی بدنام زمانہ تنظیم سے ہے اور وہ سندھ کا کمانڈر تھا۔ گرفتار دہشتگرد پر 30 سے زائد مقدمات درج ہیں۔