مزید خبریں

۔190 ملین پاؤنڈ کیس‘اعظم خان سمیت 8 نام ای سی ایل سے خارج

اسلام آباد(صباح نیوز‘آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کرپشن کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔ سابق سیکرٹری ٹو وزیر اعظم محمد اعظم خان، راجا منظور کیانی اور عارف رحیم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔ نوید اکبر، سکندر حیات اور نثار محمد، غلام حیدر اور عارف نذیر بٹ کے نام بھی ای سی ایل سے خارج کر دیے۔ ان افراد کے نام 190ملین پاؤنڈ کیس سے منسلک ہونے پر ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اورزلفی بخاری کے نام 190ملین پاؤنڈ کیس میں ای سی ایل میں برقرار رہیں گے۔ علاوہ ازیںاسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب پراسییکوٹر کی عدم حاضری پر عمران خان کی190 ملین پائونڈ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت6 مئی تک ملتوی کردی ہے اور ہدایت کی کہ نیب پراسیکیوٹر کو اگلی سماعت پر لازمی پیش ہوکردلائل دینے کے لیے آخری موقع دے رہے ہیں۔