مزید خبریں

ٹنڈومحمد خان،پولیس کی کارروائیاں،3 منشیات فروش گرفتار

ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایک روپوش ملزم سمیت 3 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا – بڑی مقدار میں 1070 لیٹرز کچی شراب ٹھرو، 1000 عدد مین پوڑیاں اور 100 عدد سفینہ گٹکا برآمد، مقدمات درج۔ایس ایس پی سید امداد علی شاہ کی ھدایات پر ضلع پولیس کا ایکٹو کرمنلز، منشیات, مین پوڑی گٹکا فروشوں، روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔ایس ڈی پی او سید مجاہد علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی سب انسپکٹر عمران اختر چانڈیو اور انچارج 15 مددگار اے ایس آئی راجا شاہ کی جانب سے بدنام زمانہ کچی شراب ٹھرو فروش مختیار عرف پپن بھٹی اور بصر جسکانی کی کچی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کامیاب کارروائی۔دوران کارروائی بڑی مقدار میں 1060 لیٹرز کچی شراب ٹھرو، شراب بنانے کا سامان، ڈرم، بالٹیاں، گیلن، برآمد کرلیا جبکہ کچی شراب ٹھرو بھٹی مالکان مختیار عرف پپن بھٹی۔ بصر جسکانی۔ مقبول عرف مکو جسکانی۔ اللہ بچایو چوہان پولیس کو اتا دیکھ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے جن کے خلاف تھانہ ٹنڈو محمد خان پہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سب انسپکٹر عمران اختر چانڈیو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ایک دیسی شراب ٹھرو فروش ملزم عنایت علی عرف جانی جسکانی کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹرز کچی شراب ٹھرو پلاسٹک گیلن سمیت برآمد کرکہ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔انچارج سی ائی اے انسپکٹر اعجاز پھنیار نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوڑی گٹکا فروشی میں ملوث ملزم الھبچایو عرف اعجاز شاہ کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 1000 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ تھانہ بلڑی شاہ کریم پہ مین پوڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاایس ایچ او تھانہ آبادگار سب انسپکٹر رحمت اللہ میمن نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک سفینہ گٹکا فروشی میں ملوث ملزم شمیم شاہ کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 100 عدد سفینہ گٹکا برآمد کرکہ تھانہ آبادگار پہ مین پوڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی سب انسپکٹر عمران اختر چانڈیو نے روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک روپوش ملزم جواد احمد دایو کو گرفتار کرلیا جو بجلی چوری کے مقدمہ الزام نمبر 209/2023 دفعہ بجرم 462H, 39A تعزیرات پاکستان میں پولیس کو مطلوب تھا۔