مزید خبریں

پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے ‘وفاقی وزیراحسن اقبال

لاہور( نمائندہ خصوصی ) کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے ماضی میں پاک بھارت میں تناؤ تھا لیکن کھیلوں پر اثر انداز نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپنی ٹیم بھارت کو بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ بھارت بھی اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کھیلوں کو نظر انداز کیا گیا۔