مزید خبریں

اسمبلی کادروازہ عام آدمی کیلیے کھولیں گے ‘مولانا ہدایت الرحمن

ژوب(صباح نیوز) ایم پی اے گوادر ونائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حل ہوں گے۔مایوسی کفر ہے۔عدل وانصاف وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہم کارکردگی ونظریات اور عملی جدوجہد کی بنیاد پراللہ کی رضا وخوشنودی اورعوامی مسائل کے حل کیلئے سیاست وخدمت کررہے ہیں اسمبلی کادروازہ عام آدمی کیلئے کھولیں گے یہ جماعت اسلامی ثابت کریگی کہ سرمایہ دار ٹھیکیدارپیراشوٹر کے بجائے عام کارکن پارلیمنٹ پہنچ سکتاہے۔ٹھیکدار سرمایہ دار اور پارٹی سربراہ کے خاندان کے بجائے اہلیت وخدمت اورکارکردگی کی بنیاد پر عام کارکن جماعت اسلامی کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سالژوب پر 21ارب خرچ ہوئے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں۔ بلوچستان میں لٹیروں سے ٹکر لیکر مزاحمت کا راستہ اپناکر حقوق لے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ ژوب کے دوران جماعت اسلامی ژوب کے زیراہتمام سرکٹ ہائوس ڑوب میں عمائدین وذمہ داران کی تقریب سے خطاب وفود سے ملاقات اور اجلاس سے خطاب میں کیا قبل ازیں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کمشنر ژوب ڈویژن سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پرڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مرتضیٰ خان کاکڑ،امیر جماعت اسلامی ضلع ژوب مولانا عبدالناصر شہاب زئی ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ژوب فہدخان نے بھی خطاب کیا۔ مولانا ہدایت الرحمن نے مزید کہا کہ کرپٹ مافیا،ظلم وجبر ،بدعنوانی اورمتنازع فراڈ الیکشن نے جماعت اسلامی کے پارلیمنٹ کا راستہ روکھا ہے ‘عوامی مینڈیٹ کی توہین تباہی وبربادی کاراستہ ہے۔ان شا اللہ عوامی قوت سے اشرافیہ کو شکست دیں گے۔امید دیانت داری واخلاص سے جدوجہد کریں گے توجماعت اسلامی کے دوممبران اسمبلی کو بارہ اور24 کریں گے۔ہم سب ملکر ظالم ،جابر ،لوٹی ہوئی دولت ،کرپشن وکمیشن کو دیانت داری واخلاص اور اللہ کی مددونصرت سے شکست دیں گے ۔