مزید خبریں

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا ۔ پال اسٹرلنگ نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے تھے جب کہ بابراعظم نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی107 ویں اننگز میں پانچواں چوکا لگا کر اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا۔