مزید خبریں

پنک گیمز کے انعقاد کیلیے 9انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی سربراہی میں پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کے لئے9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ہیں ، ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینئرڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال ہوںگے،اکاموڈیشن اور ٹیبلویشن کمیٹی کے کنوینئرڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم،ڈاکومنٹس اسکروٹنی کمیٹی کے کنوینئرڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمن ،اسپورٹس کمپیٹشن کمیٹی کی کنوینئر ڈائریکٹر اسپورٹس یاسمین اختر ہوں گی ،اس طرح الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا کمیٹی، آرٹ ورک اینڈبرینڈنگ کمیٹی ،جنرل گریونینس کمیٹی اورسکروٹنی کمیٹی بھی بنادی گئی ہے۔پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2سے5مئی تک لاہور میں ہوں گی، پنک گیمز میں پنجاب کے تمام ڈویژنز سے خواتین کھلاڑی شریک ہوں گی۔