مزید خبریں

9مئی کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب

لاہور (آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم کی 3مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی، انہوں نے آئندہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کو طلب کیا ۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر جناح ہائوس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلائو گھیرائو کے مقدمات درج ہیں۔