مزید خبریں

میرپورخاص : خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) مسلم آباد کی رہائشی خاتون (ش) نے شکایت درج کرائی کہ ملزم عامر جو کم عمری سے میرے گھر پر ملازم تھا جسے میں نے بچوں کی طرح پالا پوسا اور اس کی شادی بھی کروائی، چند سال قبل میرے شوہر کے انتقال کے بعد ملزم عامر نے میرے گھر میں خفیہ کیمرے لگا کر میری نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کی اور مجھے بلیک میل کر کے پیسوں اور اپنی ڈیمانڈ کا تقاضا کرنے لگا، شکایت موصول ہونے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او غریب آباد انسپکٹر حق نواز جونیجو اور ایس ایچ او وومن سب انسپکٹر مومل لغاری نے ملزم عامر کو گرفتار کر کے خاتون (ش) کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔