مزید خبریں

لاڑکانہ: ڈپٹی کمشنر کا نو ڈیرو میں شہید رانی آر او پلانٹ کا دورہ

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے نو ڈیرو میں شہید رانی آر او پلانٹ کا دورہ کیا اور اس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ نے آر او پلانٹ کے بارے میں بریفنگ دی، جس پر انہوں نے آر او پلانٹ فعال کرنے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آر او پلانٹ کے فعال ہونے سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے گا۔