مزید خبریں

لاڑکانہ : گھریلو مسائل پر نوجوان نے خودکشی کر لی

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) چوہڑ پور تھانے کی حدود ماھوٹہ گائوں میں 20 سالہ نوجوان ریاض حسین شاہانی نے گھر والوں سے ناراض ہوکر خود پر فائر کر لیا، جسے تشویشناک حالت میں ورثا نے ٹراما سینٹر منتقل کیا، جہاں زخمی نوجوان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ اسپتال میں موجود ورثاء نے کہا کہ ریاض حسین نے گھریلو مسائل پر خودکشی کرکے اپنے زندگی کا دیا بجھایا ۔