مزید خبریں

مٹیاری: بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے سیمینار

مٹیاری (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی، ڈی ایچ او اور محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی۔ 24 تا 30 اپریل تک عالمی ہفتہ برائے امیونائیزیشن کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر نذیر احمد ملاح، ڈاکٹر فرینہ، ایم ایس مٹیاری ڈاکٹر عبدالسلام میمن سمیت مختلف سماجی تنظیموں کے رہنمائوں، محکمہ صحت کے افسران اور ہیلتھ ورکرز نے بھی شرکت کی۔ سیمینار سے ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ، ٹاؤن چیئرمین سید حسن مرتضیٰ شاہ اور ڈی ایچ او مٹیاری ڈاکٹر پیر غلام حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارے لیے سب سے اہم ہیں، صحت مند بچہ مستقبل کا معمار ہوتا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے پولیو، ٹی بی، کالی کھانسی، نمونیا، ہیپاٹائٹس جیسی 12 خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے پیدائش سے لے کر 2 سال تک کے بچوں کو 24 سے 30 اپریل تک پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون اور والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں تاکہ اپنا مستقل صحتمند ہاتھوں میں دے سکیں۔