مزید خبریں

کھپرو : باردانہ نہ ملنے پر فوڈ انسپکٹر و انچارج پر کرپشن کا الزام

کھپرو (نمائندہ جسارت) 2 زمینداروں حسین بخش جونیجو و گل محمد شر نے سرکاری باردانہ نہ ملنے کے خلاف پریس کلب پر فوڈ انسپکٹر اور انچارج فوڈ ڈپارٹمنٹ حاجی خان راجڑ اور محمد خان درس کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کے یہ 2 ملازمین بار دانے پر کھلم کھلا کرپشن اور زمینداروں کا باردانہ بالکل نہیں دے رہے، جبکہ پرائیویٹ دکانداروں کو یہی باردانہ فروخت کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کے یہ دونوں کرپٹ ملازمین باردانہ حقدار کو دینے کے بجائے 400 روپے فی کٹا بیچ بھی رہے ہیں، جبکہ ہماری زمینوں پر نکلی ہوئی گندم بار دانہ نہ ملنے کی وجہ سے آسمان تلے پڑی خراب ہورہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر و سیکرٹری خوراک، ایم این اے شازیہ مری اور ایم پی اے علی حسن ہنگورجو سے مطالبہ کیا کہ مسئلے کا فوری نوٹس اور کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔