مزید خبریں

پی ڈی ایم اے کی بلوچستان میں بارش سے نقصانات کی رپورٹ جاری

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ ے مطابق 12 اپریل سے اب تک کی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے صوبے کے 14 اضلاع کو متاثر کیا، بارشوں اور سیلاب سے 18 افراد جاں بحق 14 افراد زخمی ہوئے، سیلابی ریلوں کے باعث 225 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے، ایک ہزار 835 کو جزوی نقصان پہنچا، پشین، کوئٹہ اور نوشکی میں ایک، ایک پل سیلاب میں بہہ گیا، صوبے کی 14 قومی شاہراہیں متاثر ہوئیں، جبکہ 115 مویشی سیلاب میں بہہ گئے۔