مزید خبریں

میرپورخاص : میونسپل کارپوریشن میں پھر 18 اسکیل کے ایم سی تعینات

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میونسپل کارپوریشن بننے کے بعد اب تک شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کے مطابق میونسپل کمشنر کی سیٹ پر 19 گریڈ کی آفسیر کی تعیناتی کی جائے گی، میونسپل کارپوریشن واحد کارپوریشن ہے جہاں کارپوریشن بننے کے بعد اب تک سیاسی کھینچا تانی کے سبب میونسپل کمشنر کچھ عرصے کے لیے تعینات ہونے کے بعد ٹرانسفر کیے جاتے ہیں، میونسپل کارپوریشن میں اب تک قاضی اسلم، شفیق شاہ رفیق سہیڑ رضا حسین کھوسو تعینات رہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ تعینات ہونے والے ایم سی رضا حسین کھوسو او پی ایس کے تحت 18 وین اسکیل ہونے کے باوجود 19 ویں گریڈ کی ایم سی کی سیٹ پر تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ 2016 میں سپریم کے فیصلے کے مطابق کسی بھی تعیناتی میں او پی ایس افسر تعینات نہیں کیا جاسکتا ہے، تاہم میونسپل کارپوریشن میں سپریم کورٹ کے 2016 کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے او پی ایس 19 وین گریڈ کی پوسٹ پر 18 وین گریڈ کے آفیسر رضا حسین کھوسو کو تعینات کیا گیا ہے۔ شہری حلقوں نے میونسپل کارپوریشن میں تعینات ہونے والے او پی ایس افسر کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن میں سندھ لوکل گورنمنٹ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کمشنر 19 گریڈ کی پوسٹ پر 19 ویں گریڈ کے افسر کو تعینات کی جائے۔