مزید خبریں

علما اکیڈمی منصورہ کے زیر اہتمام 28اپریل کو حج تربیت گاہ ہوگی

لاہور(نمائندہ جسارت)علما اکیڈمی منصورہ لاہور کے زیر اہتمام 28اپریل بروز اتوار صبح 9 بجے الحمرا ہال 2 میں عازمین حج کی تربیت گاہ ہوگی، حج تربیت گاہ سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ڈائریکٹر علما اکیڈمی منصورہ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، آفتاب فروغ زیدی، ڈاکٹر علامہ سرفراز اعوان عازمین حج سے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کریں گے۔ اس موقع پر حج کی تربیت گاہ کے شرکا میں تحائف بھی تقسیم کیے جائیں گے۔