مزید خبریں

نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے،آمنہ عثمان

لاہور(نمائندہ جسارت)صدر جے آئی یوتھ ویمن ونگ پاکستان آمنہ عثمان کی زیر صدارت مرکزی ٹیم کا سہ ماہی رپورٹ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں لاہور کراچی،ملتان اور اسلام آباد سے جے آئی یوتھ کی مرکزی نائبین نے شرکت کی۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے آمنہ عثمان نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے،نوجوانوں کی صلاحیتوں کی قدردانی اور فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل پر توجہ کی ضرورت ہے۔اجلاس میں رمضان المبارک سمیت گزشتہ سہ ماہی کے کاموں کا جائزہ لیا گیا،انفرادی رپورٹ کی وصولی اور اگلی سہ ماہی کی منصوبہ بندی کی گئی۔اس موقع پر صوبہ جات کے مرکزی دورے اور 2 مئی2024ء کو ہونے والے صوبائی رپورٹنگ اجلاس کی پلاننگ بھی کی گئی۔واضح رہے کہ جے آئی یوتھ مرکز 27 اپریل کوصوبہ سندھ، 17 مئی کو صوبہ وسطی پنجاب کا دورہ کرے گا۔