مزید خبریں

سندھ بار کونسل کا ریٹائرڈ ججوں کی تعیناتی پراظہار تشویش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بار کونسل نے ماتحت عدالتوں میں بار بار ریٹائرڈ ججوں کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کردیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹربیونلز، انسداد دہشت گردی کی عدالتوں، سروس ٹربیونلز، ماحولیاتی تحفظ کے ٹربیونلز، اپیلٹ ٹربیونلز میں کنٹریکٹ پر ہائی کورٹس اور ڈسٹرکٹ کے ریٹائرڈ ججوں کو بار بار تعینات کیا جا رہا ہے ‘ یہ عمل وکلا اور موجودہ ججوں کے مورال کے لیے اہم چیلنج ہے، ریٹائرڈ ججز پہلے ہی پنشن اور مراعات سے مستفید ہوتے ہیں‘ عدالت عظمیٰ نے بار بار کنٹریکٹ کی بنیاد پر ریٹائرڈ ملازمین کی تقرریوں کے خلاف فیصلے دیے ہیں‘ سندھ کی عدلیہ میں کافی حاضر سروس جج اور قابل وکیل بھی موجود ہیں۔