مزید خبریں

گورنر سندھ کا روزگار اسکیم شروع کرنے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں پریس کانفرنس میں گورنر سندھ اینیشیٹو کے تحت روزگار اسکیم شروع کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ روزگار کے لیے ایک لاکھ سے ایک کروڑ تک کی رقم فراہم کی جائے گی، سب کو دعوت دیتا ہوں وہ اپنا بزنس پروپوزل بنائیں، یہ پروپوزل گورنر ہاؤس میں جمع کرائیں، انہوں نے مزید کہا کہ بے گھر لوگوں کے لیے بھی پروپوزل بنا رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر اینیشیٹو روزگار اسکیم شروع کرنے جا رہے ہیں، اور یہ رقم بلا تفریق دی جائے گی، جس کے تحت ایک لاکھ سے ایک کروڑ تک کی رقم فراہم کریں گے، میری کوشش ہے کہ آپ نوکری کرنے والے نہیں نوکری دینے والے بنیں۔