مزید خبریں

یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمے کیلیے جواب طلب

 

لاہو (صباح نیوز)سیشن عدالت نے پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس حکام سے جواب طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک نے درخواست پر سماعت کی، درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔